بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، تیسری بار اضافہ

Calender Icon ہفتہ 23 مئی 2026

خام تیل(Crude Oil) کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو رواں ماہ کے دوران تیسری بار کیا گیا اضافہ ہے۔

بھارتی سرکاری آئل کمپنیوں کے مطابق نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 87 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 99.51 بھارتی روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 92.49 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:ملک میں پیٹرول اور ڈیزل سستا، مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ

توانائی ماہرین کے مطابق خام تیل کی عالمی منڈی میں مسلسل اتار چڑھاؤ خطے کے ممالک میں فیول قیمتوں پر براہ راست اثر ڈال رہا ہے، جس کے باعث بھارت میں قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں حالیہ نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، جس سے پیٹرول اور ڈیزل نسبتاً سستا ہو گیا ہے۔