سینیگال میں سیاسی صورتحال اس وقت غیر معمولی ہو گئی جب صدر باسیرو دیومائی ( Bassirou Diomaye Faye )نے وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔
صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے اندر پالیسی اختلافات اور انتظامی رکاوٹوں کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر ہو گیا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جلد ہی نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی تاکہ حکومتی امور کو زیادہ مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔
اس فیصلے کے بعد ملک کی سیاسی فضا میں ہلچل مچ گئی ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سیاسی بحران قرار دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف شرط پر بجلی سبسڈی کا نظام محدود، صرف مستحق افراد کو فائدہ
حکومتی حلقوں کا مؤقف ہے کہ صدر نے یہ فیصلہ آئینی اختیارات کے تحت کیا ہے اور اس کا مقصد نظام حکومت کو بہتر بنانا ہے۔
اس پیش رفت کے بعد سینیگال میں قبل از وقت انتخابات یا نئی سیاسی صف بندی کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔












ہفتہ 23 مئی 2026 