اسلام آباد میں مراکش فوڈ فیسٹیول، روایتی ذائقوں نے شہریوں کے دل جیت لیےاسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں مراکش فوڈ فیسٹیول کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیا، جہاں سفارت کاروں، غیر ملکی مہمانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے مراکش کے روایتی ذائقوں سے لطف اٹھایا۔
فیسٹیول میں مراکش کے مشہور اور روایتی پکوان پیش کیے گئے، جن میں خاص طور پر تاجین (Tajine) شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ یہ مراکش کی معروف ڈش ہے جو مٹی کے مخصوص برتن میں دھیمی آنچ پر تیار کی جاتی ہے۔ اس میں چکن، بیف یا مٹن کے ساتھ سبزیاں، زیتون اور خشک میوہ جات شامل کیے جاتے ہیں، جو اس کے ذائقے کو منفرد بناتے ہیں۔
تقریب میں کوسکوس (Couscous) بھی پیش کیا گیا، جو گندم کی سوجی سے تیار ہونے والی مراکش کی مقبول غذا ہے۔ اسے روایتی طور پر جمعہ کے روز کھایا جاتا ہے اور اس کے اوپر گوشت اور تازہ سبزیوں کی تہہ سجائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں؛شام میں کارروائی، ترکیہ نے داعش کے 10 مشتبہ کارکن گرفتار کرلیے
شرکاء نے ہریرا (Harira) سوپ کو بھی بے حد پسند کیا، جو دالوں، چنوں، ٹماٹروں اور گوشت سے تیار کیا جاتا ہے اور مراکش کی روایتی غذا کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔
فیسٹیول میں پیش کی جانے والی پاسٹیلا (Pastilla) بھی خاص توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ ایک پرت دار لذیذ پیسٹری ہے، جس میں مرغی یا کبوتر کے گوشت، بادام اور خوشبودار مصالحوں کی فلنگ کی جاتی ہے، جبکہ اس کے اوپر چینی اور دار چینی چھڑکی جاتی ہے۔
مشروبات اور میٹھوں میں مراکش کی مشہور سبز چائے “اتائے” (Mint Tea) شرکاء کو پیش کی گئی۔ ہری چائے کی پتی اور تازہ پودینے سے تیار کی جانے والی یہ چائے مراکشی ثقافت میں مہمان نوازی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔












ہفتہ 23 مئی 2026 