جمائما گولڈ اسمتھ کا 6.5 ملین پاؤنڈ کا لندن گھر فروخت کے لیے پیش

Calender Icon اتوار 24 مئی 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان(Imran khan) کی سابق اہلیہ اور برطانوی سماجی شخصیت جمائما گولڈ اسمتھ(Jemima Goldsmith) نے مغربی لندن میں واقع اپنا پرتعیش گھر فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے جس کی مالیت تقریباً 6.5 ملین پاؤنڈ بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رہائش گاہ گزشتہ تقریباً 30 برس سے جمائما گولڈ اسمتھ کا خاندانی مرکز رہی ہے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے اہم سال گزارے اور اپنے دونوں بیٹوں کی پرورش بھی کی۔ تاہم بچوں کے الگ ہونے اور اپنی ذاتی زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے اس گھر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ اب اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہی ہیں اور اپنے منگیتر کے ساتھ جلد نئی زندگی شروع کرنے کی تیاریوں میں ہیں۔ اسی وجہ سے وہ آئندہ وقت برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایلومینیم فوائل سے وائی فائی سگنل بہتر ہونے کا دعویٰ

یہ گھر لندن کے پوش علاقے چیلسی اور فلہم کے درمیان ایک نجی اور انتہائی محفوظ مقام پر واقع ہے۔ اس رہائش گاہ کو اس کے منفرد آرکیٹیکچرل ڈیزائن، کشادہ کھلے کچن، جدید اندرونی طرزِ تعمیر اور پُرتعیش ماحول کی وجہ سے خاص شہرت حاصل ہے۔

رئیل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق یہ پراپرٹی لندن کے نمایاں اور اعلیٰ درجے کے گھروں میں شمار ہوتی ہے، جس کی وجہ اس کی لوکیشن اور تاریخی خاندانی استعمال ہے۔