ترک صدر رجب طیب اردگان(rajab tayyab urdigan) نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی حمایت کے لیے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے آزاد گزرگاہ کا معاہدہ خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے، معاہدہ عالمی معیشت کو ریلیف دینے اور توانائی منڈیوں کو مستحکم کرنے میں مدد دے گا۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ: کیا امریکا اہم میزائل اور جدید ہتھیار کھو رہا ہے؟ دفاعی ماہرین
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے نفاذ میں فعال کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ،امریکا، خلیجی ممالک اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ایران کی صورتحال پر ٹیلی کانفرنس ہوئی ہے۔












اتوار 24 مئی 2026 