بیرسٹر گوہر علی خان (Gauhar Ali Khan) اور سہیل آفریدی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مبینہ خفیہ ملاقات کے معاملے نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ 14 مئی کو بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر ہوئی، جسے ابتدائی طور پر خفیہ رکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ردعمل کے بعد علیمہ خان نے کہا کہ اس ملاقات کے بارے میں نہ تو خاندان کو علم تھا اور نہ ہی اس میں کوئی خاندانی فرد شریک ہوا۔ ان کے بیان کے بعد معاملہ مزید زیر بحث آ گیا۔
مزید پڑھیں؛سہیل آفریدی نے محسن نقوی سے ملاقات کی تصدیق کر دی
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مؤقف اختیار کیا کہ ملاقات میں بنوں حملے اور خیبر پختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تبادلہ خیال تھا، جبکہ اس کا براہ راست تعلق پارٹی قیادت یا دیگر سیاسی معاملات سے نہیں تھا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس ملاقات کو حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان روابط میں ممکنہ بہتری یا “برف پگھلنے” کے اشارے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔












پیر 25 مئی 2026 