ملیر میں نومسلم جوڑے کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

Calender Icon منگل 26 مئی 2026

کراچی(Karachi )کے علاقے ملیر میں گزشتہ روز شادی شدہ جوڑے کے قتل کے واقعے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

کورنگی پولیسKorangi Police کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی اعلیٰ حکام کی ہدایت پر جدید تکنیکی شواہد اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت ساجد ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے جوڑے کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوڑا عدالت سے واپس آ رہا تھا، جہاں خاتون نے بیان ریکارڈ کرایا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ دونوں نے نکاح نامہ بھی عدالت میں جمع کرایا تھا۔

مزید پڑھیں؛کوکین گینگ کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی اسپتال منتقل

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو Karachi کے علاقے گلشنِ اقبال کے قریب ایک گھر سے گرفتار کیا گیا، جہاں سے اسے خفیہ اطلاع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے مقتولہ کی منگنی ایک اور شخص سے کروائی تھی اور اس کے بدلے میں مبینہ طور پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے تھے۔

Korangi Police کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کے بعض رشتہ دار بھی اس واقعے میں ملوث ہو سکتے ہیں، تاہم حتمی حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔