پنجاب(Punjab )کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار پڑھتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق Lahore، Mianwali، Jhang، Faisalabad، Rawalpindi، پوٹھوہار ریجن، Sargodha اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز Jhelum کے جنوب مغرب میں 58 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں نے عمارتوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں؛ملک کی مجموعی صورتحال: معیشت، سیکیورٹی اور عالمی امور نمایاں
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم اور تمام ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز چوبیس گھنٹے فعال ہیں۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال یا نقصان کی اطلاع پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر دے سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔












منگل 26 مئی 2026 