سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(Special Investigation Unit )نے کراچی میں آن لائن منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے قبضے سے 19 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔
پہلی کارروائی Machar Colony کے علاقے اسلامی کانٹا کے قریب کی گئی، جہاں دو مبینہ بڑے آن لائن منشیات سپلائرز خانزادہ عرف پہلوان اور فضل ملک کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 12 کلو 90 گرام چرس برآمد ہوئی۔
مزید پڑھیں؛موٹر وے پولیس کی بروقت کارروائی، دودھ کے ٹینکر میں چھپائے گئے 12 مسافر بازیاب
دوسری کارروائی Sindhi Jamaat Cooperative Housing Society کے قریب، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں کی گئی، جہاں مبینہ منشیات فروش عطا الرحمان کو گرفتار کرکے 7 کلو 135 گرام چرس برآمد کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان آن لائن آرڈرز وصول کرکے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔












منگل 26 مئی 2026 