صدر مملکت اور وزیر اعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد

Calender Icon بدھ 27 مئی 2026

صدر مملکت Asif Ali Zardari اور وزیراعظم Shehbaz Sharif نے اہل وطن اور عالم اسلام کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدس تہوار قربانی، ایثار، صبر اور بھائی چارے کا عظیم پیغام دیتا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنی ذاتی خواہشات کو اجتماعی مفاد پر قربان کرنے اور معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ اتحاد، محبت اور اخوت کو فروغ دینے کا دن ہے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ عید کی خوشیوں میں غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کو بھی شریک کریں تاکہ حقیقی معنوں میں عید کی روح کو زندہ رکھا جا سکے۔

مزیدپڑھیں:اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق

وزیراعظم نے ملک کی سلامتی، استحکام اور معاشی ترقی کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم باہمی اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے تمام چیلنجز پر قابو پا سکتی ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے امت مسلمہ کے اتحاد، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور دنیا بھر میں امن و استحکام کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔