پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز(maryam nawaz) کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی صحت سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ سرجری کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب گھر منتقل ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:کوشش ہے بجٹ میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے: وزیرِ خزانہ اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے لکھا ہے کہ الحمدللّٰہ، عید کے دن مریم نواز نے اسپتال سے صوبے میں سیکیورٹی اور صفائی سمیت دیگر امور کی براہ راست نگرانی کی۔












جمعرات 28 مئی 2026 