یورپی پارلیمنٹ میں افغان طالبان رجیم کیخلاف بھاری اکثریت سے قرار داد منظور

Calender Icon جمعرات 28 مئی 2026

افغان طالبان رجیم کی سنگین انسانی جرائم کے باعث عالمی سطح پرشدید سبکی،یورپی پارلیمنٹ(europiean paraliment) نے 480 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے انتہاپسند پالیسیوں اور نئے فوجداری ضابطے کو یکسر مسترد کر دیا۔

جاری اعلامیے کےمطابق اراکین نے طالبان رجیم کےعدالتی و فوجداری نظام کو خواتین کےمنظم استحصال غلامی اور صنفی امتیازپرمبنی قرار دیا،قراردادمیں سخت اقدامات روکنے اور فوجداری ضابطہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:قیدیوں پر جنسی تشدد، اسرائیل اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل، عرب میڈیا

یورپی ادارے اوررکن ممالک طالبان رجیم کو تسلیم کریں نہ ہی تعلقات معمول پرنہ لائیں،یورپی پارلیمنٹ نےطالبان رہنماؤں پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے اور عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹس پر عملدرآمد پر زوردیا۔