فرنچ اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ، ورلڈ نمبر ون ’’یانک سنر‘‘ ایونٹ سے باہر

Calender Icon جمعرات 28 مئی 2026

فرنچ اوپن ٹینس(French opent tenes) کے ، ورلڈ نمبر ون اور ٹاپ سیڈ یانک سنر دوسرے راونڈ میں حیران کن شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

سنر میچ میں برتری حاصل کرنے کے بعد کریمپس کا شکار ہوئے اور پھر اپنی فارم برقرار نہ رکھ سکے۔

پانچ سیٹس تک جاری رہنے والےمیچ میں ارجنٹائن کےیوہان مینیول سیروندولو کامیاب قرار پائے ہیں، یانک سنر نے ابتدائی 2 سیٹس 6-3 ،6-2 سے اپنے نام کیے تھے۔

تیسرے سیٹ میں عالمی نمبر ایک کو 1-5 کی برتری حاصل تھی جب میڈیکل سپورٹ طلب کی۔

مزید پڑھیں:گوگل، ہیکرز کا خفیہ ترین سائبر حملےکا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ، سیکیورٹی ماہرین

کریمپس کے بعد یانک سنر کو سیٹ میں مسلسل 6 گیمز میں شکست ہوئی، آخری 2 سیٹس میں ٹاپ سیڈ پلیئِر کو 1-6 ، 1-6 کے اسکور سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔