پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان، عوام کو ریلیف ملنے کی توقع

Calender Icon جمعہ 29 مئی 2026

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں تقریباً 31 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 54 پیسے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 277 روپے 6 پیسے سے کم ہو کر 268 روپے 52 پیسے پر آگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 322 روپے 28 پیسے سے کم ہو کر 291 روپے 37 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛امریکا ایران معاہدے کی خبروں پر عالمی منڈی میں تیل مزید سستا ہوگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق خبروں کے بعد مارکیٹ پر اثرات دیکھے جا رہے ہیں، جس سے خام تیل مزید سستا ہوا ہے۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا تعین حکومت کرے گی، جس میں وزیراعظم معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد ریونیو اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔

اگر حکومت کی جانب سے لیوی اور دیگر ٹیکسوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو صارفین کو نمایاں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔