سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ میں مزید کمی ریکارڈ

Calender Icon جمعہ 29 مئی 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں خریداروں کی دلچسپی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 117 روپے تک آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان، عوام کو ریلیف ملنے کی توقع

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر نرخوں میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی غیر یقینی صورتحال برقرار رہتی ہے۔