گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کے غلاف (Ghilaf-e-Kaba)کو یکم محرم الحرام کے موقع پر تبدیل کیا جائے گا، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق تبدیلیٔ غلافِ کعبہ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم رسمی کارروائی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ کلید بردارِ کعبہ کو غلاف حوالہ کرنے کی تقریب خادم الحرمین الشریفین کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔
نئے غلاف کی تیاری میں سونے اور چاندی سے قرآنی آیات انتہائی خوبصورت اور نفیس انداز میں تحریر کی گئی ہیں۔ اس مقدس غلاف کی سلائی اور تیاری میں انتہائی ماہر اور تربیت یافتہ کاریگروں نے حصہ لیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، چاندی کی قیمت کم ہوگئی
تفصیلات کے مطابق غلافِ کعبہ عام طور پر 16 حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، جبکہ اس کی لمبائی تقریباً 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ کے درمیان ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں غلافِ کعبہ ہر سال 9 ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا تھا، تاہم حالیہ برسوں میں اس روایت میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے یکم محرم الحرام کو منتقل کر دیا گیا ہے، اور اس سال بھی اسی روایت کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔
تبدیلیٔ غلافِ کعبہ کی تقریب کے دوران سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یہ روحانی اور تاریخی موقع پرامن انداز میں مکمل ہو سکے۔












ہفتہ 30 مئی 2026 