جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی، ایوی ایشن سیکٹر کو ریلیف

Calender Icon ہفتہ 30 مئی 2026

حکومت نے ایئرلائنز  (Airlines)اور ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے بڑا ریلیف دیتے ہوئے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں جیٹ فیول کی نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی لاگت ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات کا بڑا حصہ ہوتی ہے، اس لیے قیمت میں کمی سے فضائی کمپنیوں پر مالی دباؤ کم ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں؛پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا: حکومت کا لیوی میں بڑا ردوبدل

اس پیش رفت کے بعد اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی کمی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ متعلقہ ایئرلائنز کریں گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جسے شعبۂ ہوا بازی کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔