اسلام آباد ، ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

Calender Icon اتوار 31 مئی 2026

اسلام آباد (Islamabad)کے علاقے بھارہ کہو کے اٹھال چوک میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد فضل اور عامر کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

مزیدپڑھیں:پاکستان نے ون ڈے تاریخ میں ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔