ملک میں سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد زیورات کی مارکیٹ میں بھی واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,400 روپے کی کمی ہوئی تھی، تاہم آج مارکیٹ میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 4,600 روپے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر بڑھ کر 4,540 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ قیمت 94 روپے بڑھ کر 8,153 روپے ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:مانسہرہ چلاس موٹروے کو چین سے منسلک کرنے کا فیصلہ
مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری (Safe Haven) کے رجحان میں اضافے نے قیمتوں کو اوپر دھکیلا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں بھی طلب بڑھنے کے باعث قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
زیورات کے تاجروں کے مطابق قیمتوں میں اس اچانک اضافے کے بعد خریداروں کی دلچسپی میں کمی آئی ہے اور مارکیٹ میں سرگرمی نسبتاً سست ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔












منگل 2 جون 2026 