حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بجٹ اجلاس (budget sssion)سے قبل کوئی اہم قانون سازی نہیں ہوگی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کونسل کا اجلاس بھی بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد واپسی کے بعد ہوگا۔ اقتصادی رابطہ کونسل کے بعد بجٹ اجلاس کا انعقاد ممکن ہوگا۔
بجٹ تجاویز: حکومت اور پی پی میں اختلافات برقرار
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے آخری دن 5 جون تک مہم میں حصہ لیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد واپسی کے بعد مزید گفتگو بھی ہوگی۔
مزید پڑھیں:کویت پر میزائل و ڈرون حملے، 1شخص جاں بحق، 63 زخمی، ایرانی سفارتکار ملک بدر
حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجٹ کے سلسلے میں بھی پیپلز پارٹی کو مشاورت میں شامل کیا ہوا ہے۔












بدھ 3 جون 2026 