خیبرپختونخوا ، سیکیورٹی فورسز آپریشنز ، 4 دہشتگرد ہلاک ،وزیر اعظم کا خراج تحسین

Calender Icon جمعرات 4 جون 2026

اسلام آباد،وزیراعظم محمد شہباز شریف(shahbaz shrif) کا خیبرپختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ڈیرہ اسماعیل خان اور مہمند میں فتنتہ الخوارج کے 4دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف ۔بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے۔

دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) اعلی سطح رابطے، مشترکہ انتخابی حکمت عملی پر غور

’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی ادارے پرعزم ہیں۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے