فیول سبسڈی اسکیم (Fuel Subsidy Scheme)کی پانچویں اور چھٹی قسط جون 2026 کے دوران جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ یعنی جون 2026 کے دوران ہی جاری کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔
یہ اہم فیصلہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹر سائیکل مالکان اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی فیول سبسڈی کی امداد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت گزشتہ 2 ماہ کے دوران اب تک 4 اقساط ہفتہ وار بنیادوں پر کامیابی سے جاری کی جا چکی ہیں۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اسکیم پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس پر مؤثر عملدرآمد جاری رکھنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
مزیدپڑھیں:مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا مقدمہ! ثاقب چدھڑ کو بڑا ریلیف مل گیا
اجلاس کے دوران اسکیم میں شفافیت، جوابدہی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کاری کے امور پر بھی غور کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ مستحق افراد تک زیادہ سے زیادہ فوائد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
اس اہم اجلاس میں معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔












جمعہ 5 جون 2026 