بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، بھارتی اسپانسرڈ 9 دہشت گرد ہلاک

Calender Icon بدھ 28 اکتوبر 2026

بلوچستان(Balochsitan) میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پرکارروائی کی،جہاں فائرنگ کےشدید تبادلےمیں 7 دہشتگرد مارے گئے،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق ضلع وڈھ میں بھی سکیورٹی فورسز نےدہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کر انہیں مؤثر انداز میں روکا،فائرنگ کےشدید تبادلےمیں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے،جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا،دونوں کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھتے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پرسکیورٹی فورسزکوخراجِ تحسین پیش کیا،وزیراعظم نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

مزیدپڑھیں: جسٹس محسن اختر کیانی ’ضمیر کی آواز پر ‘ مستعفی

شہبازشریف نےکہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سےمکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ پاکستان کی سلامتی اورامن کو نقصان پہنچانے والےدہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیےسکیورٹی فورسز کے غیرمتزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔