آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: کرسمس ٹیسٹ سے قبل ایڈیلیڈ میں منفرد تشہیری مہم کا آغاز

Calender Icon بدھ 28 اکتوبر 2026

کرکٹ آسٹریلیا(Cricket Australia) کی ہوم سیریز کے کرسمس ٹیسٹ سے قبل ایڈیلیڈ میں منفرد تشہیری مہم کا آغاز ہو گیا۔

کرسمس ٹیسٹ میں 50 روز باقی رہ جانے پر آسٹریلوی کرکٹرز ٹریوس ہیڈ اور ایلکس کیری کی بڑی تصویروں کی رونمائی کر دی گئی۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کرسمس ٹیسٹ کے 50 روز کے کاؤنٹ ڈاؤن کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں کرکٹر ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ جیس ہیڈ اور بچوں نے بھی شرکت کی۔


سابق آسٹریلوی کرکٹرز میل جونز اور کیلم فرگوسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدپڑھیں: میری بائیوپک حقیقت پر مبنی نہیں تھی، جدوجہد کا صرف 10 فیصد دکھایا گیا: میری کوم

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرسمس ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

اسی حوالے سے ملک کی اس ریاست سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز ٹریوس ہیڈ اور الیکس کیری کی تصاویر کی رونمائی کی گئی ہے۔

اس منفرد تشہیری سرگرمی نے شہر میں کرکٹ کے رنگ مزید نمایاں کر دیے ہیں اور سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔