گلگت بلتستان میں الیکشن(election) کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ ضلع دیامر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر متعدد پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن اور انتظامی ذرائع کے مطابق ضلع دیامر کے چار انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 174 پولنگ اسٹیشنز اور 380 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 119 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 22 کو حساس جبکہ 33 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
ضلع دیامر کے چار حلقوں میں مجموعی ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 714 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 655 جبکہ خواتین ووٹرز 77 ہزار 59 ہیں۔
حلقہ جی بی اے 15 دیامر 1 (چلاس) میں 44 ہزار 526 ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس حلقے میں 52 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 22 انتہائی حساس، 12 حساس اور 18 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔
حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2 (چلاس) میں سب سے زیادہ 46 ہزار 282 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ اس حلقے میں 44 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، جن میں 19 انتہائی حساس اور 10 حساس قرار دیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں پر غور، سابق اسٹارز کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان
حلقہ جی بی اے 17 دیامر 3 (داریل) کے تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ اس حلقے میں ووٹرز کی تعداد 41 ہزار 45 ہے۔
اسی طرح حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 (تانگیر) کے تمام 32 پولنگ اسٹیشنز بھی انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، جہاں 26 ہزار 861 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
انتظامیہ کے مطابق انتخابات کل منعقد ہوں گے، جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں تاکہ انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنایا جا سکے۔












ہفتہ 6 جون 2026 