وفاقی بجٹ(Budget) 10جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی۔
وفاقی بجٹ 10جون کو پیش نہ کرنے کا فیصلہ صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں ہوا۔
صوبوں کی طرف سے 1700 ارب روپے وفاق کو فراہم کرنے کا فیصلہ تکنیکی کمیٹیاں کریں گے، تکنیکی کمیٹیوں کی تشکیل آج متوقع ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج کے بجائے 10جون کو ہوگا۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ کی H1B ویزا پالیسی غیرقانونی قرار
گزشتہ روز وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بجٹ کے کئی امور تاحال فائنل نہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے ابھی چیزوں کا حتمی شکل اختیار کرنا باقی ہے، اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، وقت انتہائی قلیل اور محرم الحرام بھی ہے۔












منگل 9 جون 2026 