بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر(Asim munir) سے ملاقات کی جس دوران پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کےعزم کا اظہار کیا گیا ۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی بحرینی کمانڈر نے ملاقات کی اور پاکستان نیوی کے علاقائی بحری سلامتی میں کردار کو سراہا گیا، بحرینی کمانڈر نے پاکستان نیوی کو علاقائی بحری استحکام کا ضامن قرار دیا۔
بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سے بھی ملاقات ہوئی، پاک فضائیہ کی جدت اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر بریفنگ دی گئی ۔
ملاقات میں ڈرونز، مصنوعی ذہانت اور جدید دفاعی ٹیکنالوجیز پر گفتگو کی گئی، بحرینی کمانڈر نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
بحرین نے پاکستان کے ساتھ تربیت،جدید ٹیکنالوجی اور استعداد کار میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ دورۂ پاکستان سے دونوں برادر ممالک کے دفاعی تعلقات مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:قذافی اسٹیڈیم، لارڈز کی پچز غیر تسلی بخش، آئی سی سی سے ڈی میرٹ پوائنٹس جاری
پاکستان اور بحرین کے درمیان عسکری تعاون کے نئے امکانات پر غور کیا جا رہے ،بحرینی کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔












منگل 9 جون 2026 