وزیرِ اعظم شہباز شریف بدھ کے روز ملک کے اعلیٰ ترین اقتصادی فیصلہ ساز ادارے قومی اقتصادی کونسل (NEC) کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے 47 کھرب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام اور مجموعی معاشی فریم ورک کی منظوری دی جائے گی۔
معاشی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد،خدمات 4 اعشاریہ 2 فیصد،صنعتی شعبے4 فیصد اورزرعی شعبے کا ہدف 3 اعشاریہ 8 فیصدمقررکرنے کی تجویز ہے،بلش،فیس پاؤڈر،آئی لائنر،مسکارا،میک اپ کٹس،لپ گلوس،فیس شائنر اورکریموں سمیت درآمدی میک اپ پرڈیوٹی میں2 سے 5 فیصد تک کمی متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل پھر مہنگا
صوبوں سے تقریباً 12کھرب روپے حاصل کرنے کے طریقۂ کار کیلیے حکومتی اتحادی جماعتوں کا تکنیکی کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق ہوچکا ہے۔حکومت نے بجٹ کے اعلان کو دو مرتبہ مؤخر کیا کیونکہ اتحادی جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کرنے اور صوبوں کو قومی مالیاتی کمیشن (NFC) ایوارڈ کے تحت اپنے مالی حصے کو گزشتہ مالی سال کی سطح پر منجمد رکھنے پر آمادہ کرنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں۔












بدھ 10 جون 2026 