3 ارب ڈالرز مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقلی کے دعوے، ایران کی تردید

Calender Icon بدھ 10 جون 2026

اسرائیلی میڈیا (Israeli Media)نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 ارب ڈالرز مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے اثاثوں کی منتقلی سے متعلق رپورٹس مسترد کر دیں۔

مزیدپڑھیں:نیتن یاہو ایران سے ہار گیا مگر ماننے کو تیار نہیں: معروف اسرائیلی صحافی کا حیران کن اعتراف

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ منجمد اثاثے خطے کے ممالک کو منتقل کیے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں، ایسی رپورٹس مخالف فریقین کی میڈیا اور پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔