ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 720 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 748 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:حج 2027 کی تیاریاں شروع: رجسٹریشن کیلئے پاسپورٹ کی مدت معیاد بھی جاری
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات اور بین الاقوامی معاشی حالات مقامی مارکیٹ میں قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ حالیہ کمی کے بعد سونے کی خریداری میں اضافہ متوقع ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے حلقوں کا کہنا ہے کہ عالمی بلین مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل دیکھنے میں آ سکتا ہے۔












جمعرات 11 جون 2026 