آئی سی سی(ICC) کے ویمنز چیمپئینز ٹرافی(Champions Trophy) کا شیڈول تبدیل کرنے کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا کو ویمن شیڈول تبدیل کرنا پڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز چیمپئینز ٹرافی آئندہ برس جون کی بجائے فروری مارچ میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ویمن کرکٹ سیزن کے شیڈول میں ردو بدل کر دیا ہے جس کا نیا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل آئی سی سی ویمنز چیمپئینز ٹرافی آسٹریلیا نیوزی لینڈ سیریز کے ساتھ متصادم ہو گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:بھارت: ورک فرام ہوم کی پالیسی میں لوکیشن نگرانی شامل ہونے سے ملازمین پریشان
نئے شیڈول کے مطابق اب نیوزی لینڈ ٹیم ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اکتوبر اور ون ڈے سیریز کے لیے مارچ میں دورہ کرے گی۔
بنگلا دیش ویمن نے اکتوبر میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلنا تھی
نئے شیڈول کے مطابق اکتوبر میں آسٹریلیا بنگلا دیش ویمن 3 ون ڈے میچز ہوں گے۔












جمعرات 11 جون 2026 