فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں ہی انوکھا ریکارڈ بن گیا

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

فیفا فٹبال ورلڈ کپ(Fifa World Cup) 2026ء کے افتتاحی میچ میں ہی 3 ریڈ کارڈ دکھائے گئے جو کہ فٹ بال کی تاریخ کا ایک انوکھا ریکارڈ ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو 0۔2 سے شکست دے دی، میچ میں ریفری نے جنوبی افریقہ کے 2 اور میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا، یہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ افتتاحی میچ میں 3 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔

مزیدپڑھیں:عمران سے ملاقات نہیں کروائی تو بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرینگے، چیئرمین پی ٹی آئی

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں 7 مواقع پر ایک میچ میں 3 یا زائد ریڈ کارڈ دکھائے گئے، 2006ء کے ورلڈ کپ میں پرتگال بمقابلہ نیدرلینڈز کے میچ میں سب سے زیادہ 4 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔