تھائی لینڈ کی شہزادی 47 سال کی عمر میں چل بسیں

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

تھائی لینڈ کی شہزادی بجراکیتیابھا (Bajrakitiyabha)جو بادشاہ ماہا وجرالونگ کورن کی بڑی صاحبزادی تھیں، 47 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی شاہی محل نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ تقریباً چار سال سے شدید علالت اور کومے کی حالت میں زیرِ علاج تھیں۔

شہزادی باراکیتیابھا دسمبر 2022 میں اچانک بے ہوش ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں انہیں دل کے عارضے اور دیگر طبی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ مسلسل زیرِ علاج رہیں۔

مزیدپڑھیں:آئی پی ایل میں فتح کے بعد ویرات کوہلی کے نئے ہیر کٹ نے توجہ سمیٹ لی

حالیہ ہفتوں میں ان کی صحت مزید بگڑ گئی تھی اور متعدد انفیکشنز اور اعضا کی پیچیدگیوں نے ان کی حالت نازک بنا دی تھی۔

شہزادی بجراکیتیابھا کو تھائی لینڈ میں قانون، سفارت کاری اور سماجی خدمات کے شعبوں میں نمایاں کردار کے لیے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی، سرکاری و سفارتی ذمہ داریاں نبھائیں اور خواتین قیدیوں کے حقوق کے لیے بھی کام کیا۔

شاہی محل کے بیان کے مطابق ان کی آخری رسومات روایتی شاہی اعزازات کے ساتھ ادا کی جائیں گی اور ان کی میت کو عوامی تعزیت کے لیے گرینڈ پیلس میں رکھا جائے گا۔