مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی(Taj afridi) ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق پشاور موٹروے پر صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، سینیٹر تاج آفریدی کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے گری، مکینکل فالٹ کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوئی۔
مزیدپڑھیں:دو روز کی بڑی کمی کے بعد سونا دوبارہ مہنگا، فی تولہ قیمت میں 7,250 روپے اضافہ
ٹریفک حادثے میں مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق، جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا، تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے۔
حکام کے مطابق موٹروے پولیس، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
🚨🚨 سابق سینیٹر اور معروف بزنس مین تاج محمد آفریدی پشاور موٹروے پر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون pic.twitter.com/ZSX17Yz469— Saif AFridi (@SaifSolicitor) June 12, 2026












جمعہ 12 جون 2026 