سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کررہے ہیں۔
وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 771 ارب روپے تجویز کیا ہے، جس میں سب سے زیادہ رقم قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلئے مختص کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:باجوڑ میں آئی ڈی دھماکا، ایک شخص جاں بحق، تحقیقات شروع
دستاویزات کے مطابق قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلئے 8 ہزار 54 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ دفاعی بجٹ کیلئے 3 ہزار ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پیٹرول مصنوعات پر ایک ہزار 673 ارب 51 کروڑ روپے لیوی وصول کی جائے گی۔












جمعہ 12 جون 2026 