حکومت نے فائلرز کیلئے جائیداد کی خریدو فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کردی

Calender Icon جمعہ 12 جون 2026

حکومت نے فائلرز(Filers) کیلئے جائیداد کی خریداری و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کردی۔

بجٹ تقریر کے مطابق فائلرز کےلیے جائیداد خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2.5 فیصد سےکم کرکے 1.25 فیصد کردیا گیا جبکہ فائلرز کےلیے جائیداد فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 2.75 فیصد کردیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:وفاقی بجٹ میں قومی دفاع کیلئے 3 ہزار ارب، سبسڈیز کیلئے 1 ہزار 91 ارب روپے مختص

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے جہاں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کررہے ہیں۔