وفاقی حکومت ملازمین، مسلح افواج اور پنشنرز کے لیےریلیف پیکیج سامنے آگیا جس کے مطابق نئے پے اسکیلز 2026 متعارف کرائے جائیں گے ،ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 (15%) اور 2025 (10%) کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے گا۔
تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو رننگ بیسک پے پر 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس (ARA) دیا جائے گا۔
ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس 2026 بیسک پے کا 5 فیصد BPS-1 تا 22 کے ملازمین کو ملے گا۔کنویینس الاؤنس میں موجودہ رقم سے 50 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
سول آرمڈ فورسز کے لیے کانسٹینٹ اٹینڈنٹ الاؤنس7 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا۔کیبنٹ ڈویژن کے افسران/عملے کی اسپیشل پے 6ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزارروپے فی ماہ کر دی گئی۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (NH&MP) کے BPS-1 تا 22 ملازمین کا اسپیشل الاؤنس 10 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا۔
اسپیشل کنویینس الاؤنس 6 ہزارروپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا۔تمام پنشنرز کی بیس لائن پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
یہ تمام ریلیف اقدامات یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔












ہفتہ 13 جون 2026 