بھارتی فضائیہ(Indian Airforce) کا ایک اے این 32 طیارہ بھارتی ریاست آسام کے شہر جورہاٹ میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ جورہاٹ میں واقع فضائیہ کے اڈے پر پیش آیا، جہاں طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد فائر فائٹنگ ٹیموں کو طلب کیا گیا اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:کیوی کرکٹر کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
دفاعی ترجمان کے مطابق سینئر فضائیہ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کسی جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں تاحال معلومات سامنے نہیں آئیں، حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
بھارتی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے مقام پر آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے اور ہنگامی امدادی ٹیمیں صورتِ حال پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔












ہفتہ 13 جون 2026 