ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار(Farooq Sattar) نے پیٹرولیم لیوی کو بھتہ اور غنڈہ ٹیکس قرار دے دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ بجٹ عوام کی توقعات کے مطابق نہیں ہے، کراچی سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے جسے مسلسل ذبح کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کما کر دینے والے شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہیں، گٹر بہہ رہے ہیں اور 18 سال سے کرپٹ حکمرانی ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے، ترقی کا انجن رکا ہوا ہے، اگر کراچی سے برآمدات نہیں بڑھ رہیں تو تو باقی شہروں کا کیا حال ہوگا؟ 60 فیصد ٹیکس اور 54 فیصد ایکسپورٹ کراچی سے ہوتی ہے، 1300 ارب ٹیکس میں 11 سو ارب کراچی سے اکھٹا ہوتا ہے،
مزیدپڑھیں:وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم : طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں جو ہورہا ہے اگر اسے روکا نہ گیا تو قومی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر میں بھی کراچی کا کوئی ذکر نہیں آیا، شہروں کو براہ راست فنڈز دیں، بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جارہے، بلدیاتی نظام سے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، سندھ کے 2100 ارب کراچی سمیت مختلف شہروں کے مئیرز کو دیں۔












ہفتہ 13 جون 2026 