ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا

Calender Icon اتوار 14 جون 2026

ایرانی فوج نے امریکی صدر ٹرمپ (Donald Trump)کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب فورس کا کہنا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار اتوار کو کسی معاہدے پر دستخظ نہ کرنے کا بتا چکے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق صدر ٹرمپ معاہدے پر دستخط کی تقریب اپنی سالگرہ کی وجہ سے 14 جون کو کرنا چاہتے ہیں، بیان کے مطابق ٹرمپ اس موقع کو علامتی اہمیت دے کر اپنی ذاتی تشہیر کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 7 افراد جاں بحق

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کیساتھ امن معاہدے پر دستخط آج ہوں گے، معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز سب کے لیے کھُل جائے گی، جب سکون ہوجائے گا تو مناسب وقت پر جا کر جوہری مواد کی باقیات حاصل کرلیں گے۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ امید ہے یہ سارا عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائے گا، امریکا ایران اور پورے مشرق وسطیٰ کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کے منتظر ہے۔