ملک بھر میں 25 اور 26 جون کو تعطیل کا امکان

Calender Icon پیر 15 جون 2026

محرم (Muharram)الحرام کے مقدس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی رواں ماہ کے آخر میں ملک بھر میں 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاہم ان تعطیلات کا باضابطہ اور حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے فیصلے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ابتدائی فلکیاتی اندازوں اور ماہرینِ فلکیات کی پیش گوئی کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام، یعنی یومِ عاشور، 25 اور 26 جون 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن ان تاریخوں کی حتمی تصدیق محرم الحرام کا چاند نظر آنے پر ہی ممکن ہوگی۔ چاند کی رویت کے فوراً بعد وفاقی حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انچارج کے خلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج

یاد رہے کہ وفاقی حکومت 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کرتی ہے، جس دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہتے ہیں۔

ترجمان سپارکو کے مطابق محرم کا چاند 15جون کو نظر آنے کے امکانات نہایت محدود ہے۔ ذی الحج 1447 ہجری کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان ہے۔ یکم محرم 17 جون کومتوقع ہے۔ یکم محرم الحرام 17 جون کو ہوتی ہے تو پھر یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ کو ہوگا۔