گلگت بلتستان اسمبلی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔علیم خان کا خیر مقدم۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد اراکین میں جی بی 23 گانچھے سے انور علی ، جی بی 24 گانچھے سے اسد شفیق ، جی بی 15 دیامر سے محمد دلپزیر اور جی بی 21 غذر سے امان علی شامل ہیں ۔
پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ، گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات محنت کریں ۔
آئی پی پی میں شامل ہونے والوں کا مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔ اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی پہلی مرتبہ گلگت بلتستان اسمبلی میں نمائندگی خوش آئند ہو گی، محنت اور ایمانداری سے گلگت بلتستان کی ترقی میں بھرپور حصہ لیں گے ۔
مزید پڑھیں:سمندر کے اوپر ایئرپورٹ، چین کے تعمیراتی منصوبے نے دنیا کو حیران کردیا
عبدالعلیم خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر اور سیاحت میں بہتری کی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے ، بہتری کے لئے صحت ، تعلیم ، آئی ٹی اور روزگار کی فراہمی اہم شعبے ہوں گے ، پنجاب اور وفاق کے بعد گلگت بلتستان میں آئی پی پی اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ۔












منگل 16 جون 2026 