ملکی کرنٹ اکاؤنٹ (Current Account)خسارے سے نکل کر سرپلس میں آ گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مئی 2026ء کے کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں نمایاں بہتری آئی، مئی 26ء میں 45 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اکاؤنٹ سرپلس رہا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اپریل 26ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا، رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کا مجموعی توازن 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔
مزیدپڑھیں:روس نے 103 کینیڈین شہریوں کے ملک میں داخلے پر مستقل پابندی عائد کر دی
ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ کو دوبارہ سرپلس میں تبدیل کر گیا۔












بدھ 17 جون 2026 