بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ (Jemima Goldsmith)نے برطانیہ کے معروف کامیڈین، اداکار، ٹی وی میزبان اور مصنف رسل برانڈ پر تشدد، جبر اور بدسلوکی کا الزام عائد کردیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 2014 میں ایک پرتشدد واقعے کے دوران پولیس بلا کر رسل برانڈ کو اپنے گھر سے نکلوایا تھا، بچوں کی خاطر اس وقت خاموش رہی اور قانونی کارروائی نہیں کی، ایک دہائی سے زائد عرصے سے برانڈ سے کوئی رابطہ نہیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے برانڈ کے خلاف جنسی استحصال کے مقدمے میں متاثرہ خواتین کی بہادری کو بھی سراہا۔
اپنے بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے تھراپسٹ سلویا برکی کے خلاف ہراسانی کے عدالتی حکم کا پس منظر بھی بیان کردیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ برکی نے انہیں یہود مخالف پیغامات، قتل کی دھمکیاں اور نفرت انگیز ای میلز بھیجیں، ان کے بچوں، خاندان، دفتر، صحافیوں اور یونیسیف تک کو نشانہ بنایا۔
مزیدپڑھیں:خالی پلاٹوں میں کچرا پھینکنے والوں کی اب خیر نہیں! مالکان خبردار
ان کا کہنا تھا کہ برکی نے اغوا، پولیس کو رشوت دینے اور جج کو خریدنے جیسے بے بنیاد الزامات بھی لگائے، ہائی کورٹ نے برکی کی ہراسانی کی مہم کو ظالمانہ اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حکم مستقل کردیا۔ جمائما کے مطابق وہ عدالتی حکم میں ترمیم پر رضامند ہیں۔
جمائما نے انکشاف کیا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ہراسانی دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، ساتھ ہی کہا کہ انہیں اطمینان ہے کہ رسل برانڈ کو بالآخر انصاف کا سامنا کرنا پڑا۔ رسل برانڈ اور جمائما گولڈ اسمتھ کے درمیان ماضی میں ذاتی تعلق تھا۔












منگل 10 نومبر 2026 