حافظ نعیم الرحمٰن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 225 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر دیا

Calender Icon جمعرات 18 جون 2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان(Hafiz Naeem) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر 225 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سے لیوی اور اضافی ٹیکس فوری ختم کیے جائیں اور ان کی قیمت 225 روپے فی لیٹر کی جائے۔

حافظ نعیم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ 28 فروری کو ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ کے بعد جن اشیا کی قیمتیں بڑھی تھیں، اب جنگ ختم ہونے کے بعد ان کی قیمتیں 28 فروری والی پرانی سطح پر لائی جائیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور دیگر مہنگی ہونے والی اشیا کی قیمتیں فوری طور پر کم نہ کیں تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب ہمارا احتجاج بہت بڑے پیمانے پر ہوگا اور چاروں صوبوں میں طویل دھرنے دیے جائیں گے۔

مزیدپڑھیں:ریسٹورنٹس میں ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے والے صارفین ہوشیار ہوجائیں!

انہوں نے سوا لاکھ روپے تک ماہانہ آمدنی کو ٹیکس فری کرنے، ای او بی آئی فنڈز اور پنشن میں اضافہ کرنے کے مطالبات بھی کیے۔

حافظ نعیم نے احتجاج کے لیے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے ملک کا حکمران طبقہ اس وقت تک نہیں سنتا، جب تک عوام سڑکوں پر نہ آئیں۔ جماعت اسلامی اپنی سیاسی غلطیوں کو ہر صورت ٹھیک کرے گی، لیکن ہمارے لیے ووٹ حاصل کرنے سے زیادہ عوامی مسائل کا حل اہم ہے۔