کراچی میں مبینہ پین بم معاملے کا ڈراپ سین (Drop scene)ہو گیا، سی ٹی ڈی کی تحقیقات میں واقعے کے اصل محرکات سامنے آ گئے۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق نوجوان کو کوئی پین بم نہیں ملا تھا اس نے جھوٹ بولا تھا، نوجوان اپنے کزن کی سالگرہ کی تقریب کے لیے پٹاخہ لایا تھا۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان پٹاخہ چلانے کے دوران ہاتھ میں پھٹ جانے کے باعث زخمی ہوا، پٹاخہ سالگرہ کی تقریب کے لیے خریدا گیا تھا۔
ویڈیو زخمی شخص کے کزن کے موبائل سے حاصل کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی شخص کے ہاتھ میں پٹاخہ پھٹا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں سڑک کنارے ملنے والی مشتبہ شے پھٹنے سے شہری زخمی ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر عام انتخابات: ن لیگ نےامیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے
شہری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ماڈل کالونی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ سڑک پر مشکوک شے نظر آئی اور جیسے ہی اسے اٹھا کر دیکھنے کی کوشش کی تو وہ پھٹ گئی۔












جمعرات 18 جون 2026 