پاکستان نیوی(Pakistan Navy) نے بیچ 2026-بی کے تحت مختلف شعبوں میں سیلرز کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستانی شہریت رکھنے والے نوجوانوں کے لیے نیول پولیس، میرین، نائب خطیب، شیف اسٹیورڈ، میوزیشن، ایم ٹی ڈی ڈرائیور، سینیٹری ورکر اور اسپورٹس مین سمیت متعدد کیٹیگریز میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک سے لے کر ڈی اے ای اور متعلقہ شعبوں میں تجربے تک مقرر کی گئی ہے، جبکہ مختلف کیٹیگریز کے لیے عمر کی حد 16 سے 35 سال تک رکھی گئی ہے۔ امیدواروں کے لیے قد اور دیگر جسمانی معیار بھی برانچ کے مطابق مقرر کیے گئے ہیں۔
پاکستان نیوی نے آئی ٹی برانچ میں ڈی اے ای کوالیفائیڈ اور ڈائریکٹ انٹری سیلرز کی بھرتی کا بھی اعلان کیا ہے، جہاں کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینئرنگ سے متعلق تعلیم اور تجربہ رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکیں گے۔
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 14 ہزار 900 روپے سستا
نیوی کے مطابق منتخب امیدواروں کو تنخواہ اور الاؤنسز کے علاوہ مفت رہائش، کھانا، یونیفارم، طبی سہولیات، بیرون ملک تربیت کے مواقع، فیملی رہائش، انشورنس تحفظ اور ریٹائرمنٹ کے بعد بحریہ فاؤنڈیشن میں ملازمت کے مواقع سمیت متعدد مراعات فراہم کی جائیں گی۔
بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن 14 جون سے 5 جولائی 2026 تک جاری رہے گی۔ امیدوار پاکستان نیوی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں جبکہ مزید معلومات کے لیے ملک بھر میں قائم پاکستان نیوی ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹرز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔













جمعہ 19 جون 2026 