کنٹریکٹ ملازمین کے لیے تنخواہ(Salary) کے نئے پیکجز متعارف کرادیے گئے ، نئی کمپنسیشن پالیسی یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے کنٹریکٹ ملازمین کے حقوق اور مراعات کو تحفظ دینے کے لیے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔
پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے باقاعدہ منظوری کے بعد ملازمین کے لیے کمپنسیشن پالیسی 2026 نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے تحت ملازمین کو بہتر کیریئر گروتھ اور نئے مالیاتی پیکیجز ملیں گے۔
پیسکو کی جانب سے جاری کردہ آفیشل اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے لیے ان کے عہدوں کے مطابق خصوصی اسکیل وائز اور اسٹیج وائز پے پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں، یہ نئی منظور شدہ کمپنسیشن پالیسی یکم جولائی 2026 سے ملک بھر میں نافذ العمل ہوگی۔
ملازمین کو سالانہ تنخواہ میں اضافہ، چھٹیاں اور نوکری میں ترقی کے امور اب اسی نئی پالیسی کے طے شدہ قواعد کے تحت دیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:گمشدہ پاسپورٹ دوبارہ کیسے بنوائیں، فیس کتنی ہوگی؟ مکمل تفصیلات جانیں
پیسکو انتظامیہ نے واضع کیا ہے کہ اس پالیسی کے نفاذ کے بعد ماضی کے تمام متضاد احکامات اور قوانین اب اس نئی پالیسی کے تابع ہوں گے۔
اعلامیے میں کنٹریکٹ ملازمین کو اس نئی پالیسی کا حصہ بننے کے لیے دو آپشنز دیے گئے ہیں اور و اس پالیسی کو اپنانے کے لیے 60 روز کی مہلت دی گئی ہے۔
جو ملازمین اسے قبول کریں گے، انہیں اضافی سہولیات، الاؤنسز اور کیریئر میں ترقی کے بہترین مواقع ملیں گے اور جو ملازمین اس نئی پالیسی کو اپنانے سے انکار کریں گے، وہ اپنے سابقہ ملازمت کے معاہدوں کے تحت ہی کمپنی میں کام جاری رکھیں گے۔
پیسکو اعلامیے کے مطابق، تمام منظور شدہ پے پیکجز، شرائط و ضوابط اور پالیسی کی مکمل تفصیلات کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر عام معلومات کے لیے اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔












جمعہ 19 جون 2026 