مشہد: پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری، محسن نقوی ایران پہنچ گئے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی(Mohsin Naqvi) ہفتہ کے روز ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے، ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان اگلے مرحلے کے مذاکرات مؤخر کر دیے گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے آئندہ مرحلے، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ وزیر داخلہ پاکستان، ایران اور امریکا مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں ایران پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی ایرانی قیادت کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی مبارکباد بھی پیش کریں گے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی پیش رفت پر بھی گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے حالیہ مہینوں میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا، خسارے کا بجٹ، وفاق کو کوئی گرانٹ نہیں دی جائیگی: شفیق جان
جبکہ قطر نے بھی اس عمل میں معاونت کی۔ مبصرین کے مطابق محسن نقوی کا یہ دورہ خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے۔












ہفتہ 20 جون 2026 