تہران میں محسن نقوی، عباس عراقچی سے ملاقات،معاہدے پر تبادلہ خیال

Calender Icon ہفتہ 20 جون 2026

تہران:وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی (Mohsan Naqvi)ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی وزارتِ خارجہ پہنچ گئے، جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات بھی زیرِ بحث آئے۔

محسن نقوی نے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ عباس عراقچی نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:ایران کے منجمد اثاثوں پر پیشرفت، واشنگٹن اور دوحہ میں اہم مشاورت جاری

ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سفارتی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔